Live Updates

پی ٹی آئی اور عمران خان نے میرا غلط استعمال کیا،ریحام خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 8 فروری 2018 13:09

پی ٹی آئی اور عمران خان نے میرا غلط استعمال کیا،ریحام خان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔8فروری 2018ء) معروف اینکر ریحام خان کا کہنا ہے کہپی ٹی آئی اور عمران خان نے میرا غلط استعمال کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی طرف سے عمران خان پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ایک نچی چینل کے پروگرام میں انیکر نے ریحام خان سے سوال کیا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف آپ کو استعما ل کر رہے ہیں اور مجھے افسوس ہے ریحام خان پر کہ وہ شریف فیملی کے ہاتھوں پر استعمال ہو رہی ہیں۔

ریحام خان نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس بات میں اپنی بے عزتی محسوس کرتی ہوں کہ کوئی یہ کہے کہ ریحام خان کسی کے ہاتھوں استعمال ہو رہی ہیں۔اور خاص طور پرعمران خان کو یہ بات کرنا زیب نہیں دیتا کہ وہ کہیں کہ میں کسی کے ہاتھوں استعمال ہو رہی ہوں البتہ میں تحریک انصاف کے اور عمران خان کے ہاتھوں استعمال ہوئی ۔

(جاری ہے)

اور پاکستان تحریک انصاف اور اس کے چئیرمین نے میرا بہت غلط استعمال کیا۔

ریحام خان نے مزید کہا کہ ایسا شخص یہ بات کر رہا ہے جس پر خود اتنے الزامات ہیں۔اور اس کو اپنے گیریبان میں جھانکنا چاہئیے کہ وہ خود کہاں کہاں استعمال ہوئے ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ میں اس قسم کا شخص نہیں ہوں کہ میں کسی کے ہاتھوں استعمال ہوں۔یاد رہے کہ ریحام خان نے بھارتی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے اپنے سابق شوہر عمران خان پر یہ الزام عائد کیا تھاکہ انہوں نے مجھ سے شادی کو دو ماہ سے زائد عرصے تک چھپائے رکھا۔ریحام خان کا یہ انٹر ویو پاکستان میں ہر ٹی وی چینل اور اخبارات کی سرخی بن گیا۔ریحام خان نے اس کے علاوہ بھی کئی معاملات پر خاموشی توڑنے کا اشارہ دے دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات