مسلم لیگ (ن) کے مشاہد حسین سید نے اسلام آباد کی ٹیکنوکریٹ اور اسد جونیجو نے جنرل نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

جمعرات 8 فروری 2018 12:53

مسلم لیگ (ن) کے مشاہد حسین سید نے اسلام آباد کی ٹیکنوکریٹ اور اسد جونیجو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) مشاہد حسین سید نے ن لیگ کی طرف سے اسلام آباد کی ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

(جاری ہے)

مشاہدحسین سید کے ہمراہ رانا تنویر ، طارق فضل چوہدری ،طاہرہ اورنگزیب اور شزرا منصب تھیں ان کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں طارق فضل چوہدری تجویز کنندہ اور طاہرہ اورنگزیب تائید کنندہ ہیں۔مشاہد حسین سید کے دوسرے کاغذات نامزدگی میں رانا تنویر تجویز کنندہ اور شزرا منصب تائید کنندہ ہیں۔ریٹرننگ افسر ظفر اقبال نے مشاہد حسین سید کے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔ مشاہد حسین کے ساتھ جنرل نشست کیلئے اسد جونیجو نے بھی کاغذات نامزدی جمع کروائے ہیں ۔