ریمبو نامی کتا اپنے مالک کی مدد کرتے ہوئے کھیتوں میں ہل چلا سکتاہے اور مکئی بھی کاٹ سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 7 فروری 2018 23:52

ریمبو نامی کتا اپنے مالک کی مدد کرتے ہوئے کھیتوں میں ہل چلا سکتاہے اور ..
انٹرنیٹ پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں  ایک کتے کو بڑی کامیابی کے ساتھ اپنے مالک کا ٹریکٹر چلاتے دکھایا گیا ہے۔ریمبو نامی اس  کتے کا تعلق گولڈن ریٹریور نسل سے ہے۔ شمالی آئرلینڈ میں کاؤنٹی ڈاؤن  میں رہنے والے اس کتے کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس میں اسے سرخ میسی فرگوسن چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ریمبو کھیتی باڑی کے دوران اپنے مالک کی مدد کرتاہے۔

(جاری ہے)

اس کے علااوہ یہ  چھ سالہ کتا چار بچوں کا باپ بھی ہے۔
ریمبو کے مالک البرٹ ریڈ کا کہنا ہے کہ جب بھی کوئی ٹریکٹر چلاتے ہوئے ریمبو  کو دیکھتا ہے حیران رہ جاتا ہے اور فوراً ہی اس کی تصویریں بنانے لگتا ہے۔ البرٹ کو خود بھی ریمبو کی صلاحیتیں دوسروں کو دکھانے کا شوق ہے۔
66سالہ البرٹ  کہنا ہے کہ وہ کتے کو ٹریکٹر پر بیٹھا دیتے ہیں، جس کے بعد سارا کام کتا خود کرتا ہے۔