ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت پر پروگرام کرنے کی پابندی کے خلاف دائر اپیل منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم،ٹی وی چینل پر پروگرام کی اجازت

بدھ 7 فروری 2018 23:12

ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت پر پروگرام کرنے کی پابندی کے خلاف دائر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے مقامی ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت پر پروگرام کرنے کی پابندی کے خلاف دائر اپیل منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیدیا ہے اور عامرلیاقت کو ٹی وی چینل پر آنے کی اجازت دیتے ہوئے قراردیا ہے کہ ہائیکورٹ کے پاس از خود نوٹس لینے کا اختیار نہیں، اگر عامر لیاقت نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی تو ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی ، بدھ کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کی جس میں ٹی وی چینل پر ان کے پروگرام پرپابندی عائد کی گئی تھی ، سماعت کے دوران چیف جسٹس کاکہناتھاکہ عامرلیاقت کوہماری بات سمجھا دی جائے ، اگر وہ عدالتی احکامات کی پابندی نہیں کرینگے تو پھر ٹی وی پر پروگرام نہیں کر سکیں گے، عدالت میں عامر لیاقت صرف سائل ہیں، سماعت کے دورا ن ایک موقع پرجب عامرلیاقت نے بات کرنا چاہی توچیف جسٹس نے کہا کہ جب عامرلیاقت کا وکیل عدالت میں موجود ہے تو انہیں خود بات کرنے کی ضرورت نہیں، یہ عدالت ہے عامر لیاقت کا ٹی وی پروگرام نہیں، عدالت کوڈاکٹرعامرلیاقت کے وکیل بابر اعوان نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست گزار نے مقدمہ واپس لے لیا ہے لیکن ہائیکورٹ نے سو موٹو نوٹس لیکر پروگرام بند کردیا ہے ، اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت عدالت میں بار بار کھڑے ہو کر بولنے کی کوشش کرتے رہے تو چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ لگتا ہے عامر لیاقت نے عدالت میں نہ بیٹھنے کی قسم اٹھائی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ میرے ساتھ بیٹھے معزز جج جسٹس عمر عطا بندیال کوعامرلیاقت کاکنڈکٹ پسند نہیں آیا عامر لیاقت بیٹھ جائیں ورنہ فاضل جج نے ان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیناہے ، جس پر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ و ہ عدالت سے معذرت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :