خواجہ آصف نے نجی کمپنی سے تنخواہ لینے کا اعتراف کر لیا

Sheraz Hussain شیراز حسین بدھ 7 فروری 2018 23:00

خواجہ آصف نے نجی کمپنی سے تنخواہ لینے کا اعتراف کر لیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07فروری2018ء ) :وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نجی کمپنی سے تنخواہ لینے کا اعتراف کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف سپری کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے ۔اپیل میں اقامے اور خواجہ آصف کا نجی کمپنی سے منسلک ہونے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گو کہ خواجہ آصف پہلے دن سے ہی تحریک انصاف کے الزامات کی تردید کر رہے تھے لیکن بالآخر نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نجی کمپنی سے منسلک ہونے کا اعتراف کر لیا انکا کہنا تھا کہ وہ ابھی بھی ایک نجی کمپنی سے تنخواہ وصول کر رہے ہیں جبکہ اقامے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اقامے کا معاملہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :