مولانا فضل الرحمن کی عقیدہ ختم نبوت ا ور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے بل کی منظوری پر آزادکشمیر قا نون ساز اسمبلی کو مبارکباد

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیئے مسلمان متحد اور متفق ہیں ،سربراہ جے یو آئی ف

بدھ 7 فروری 2018 22:57

مولانا فضل الرحمن کی عقیدہ ختم نبوت ا ور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے عقیدہ ختم نبوت ا ور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے بل کے پاس کرنے پر آزادکشمیر قانون سا ز اسمبلی کے اراکین کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر اسمبلی میں تحفظ ختم نبوت پر قانون سازی کی قرار داد بڑا اقدام ہے انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیئے مسلمان متحد اور متفق ہیں انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کے مسلمان آزاد کشمیر اسمبلی کے اس تاریخ ساز قانون سازی پر مسرت اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جے یو آئی کے سیکر ٹری جنرل اور سینٹ کے دپٹی چیئر مین مولانا عبد الغفور حیدری نے گذشتہ روز آزادکشمیر میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے قانون سازی پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے انہوں نے کہاکہ قادیا نی اسلام اوروطن دونوں کے غدار ہیں جے یو آئی کے راہنماں نے عقیدہ ختم نبوت کا بل پاس کر نے پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور حکومت آزاد کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہاہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی نے 74 کی پاکستان کی قومی اسمبلی کے تاریخی فیصلے کو دہرادیا ہے یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان اور سیکر ٹری اطلا عات مولانا حافظ حسین احمد اور دیگر راہنماں مولانا سائیں عبد القیوم ہالیجوی،مولانا فضل علی حقانی ،محمد اسلم غوری ،محمد فضل آغا ،مفتی ابرار احمد،حاجی شمس الرحمن شمسی ،عبد الرزاق عابد لاکھو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہیں جے یو آئی کے راہنماں نے کہاکہ پاکستان میں حلف نامہ کو اقرار نامہ میں تبدیل کر نے کی سازش کر نے والوں کواب دیکھ لینا چاہیے کہ پرچم ختم نبوت ہمیشہ لہراتا رہے گا انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے اس کے بغیر کوئی عبادت قبول نہیں انہوں نے کہاکہ جو بھی حضور ؓ کی ختم نبوت کا باغی ہے وہ مسلمان نہیں کہلاسکتا ہے ۔