تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں بہن کو چھیڑنے سے منع کرنے پر ملزمان نے بھائی اور بہن کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جنگل میں پھینک کر فرار، پولیس نے میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کر لیا

بدھ 7 فروری 2018 22:54

تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں بہن کو چھیڑنے سے منع کرنے پر ملزمان نے بھائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں بہن کو چھیڑنے سے منع کرنے پر بااثر اوباش ملزمان نے بھائی اور بہن کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے جنگل میں پھینک دیا، پولیس نے میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ گولڑہ پولیس نے بتایا کہ بلال احمد نے درخواست دی ہے کہ وہ ایف الیون کے قریب مہرہ آبادی کے کچے راستے سے گزر رہا تھا کہ اوباش نوجوان راحیل نے دیگر نامعلوم دو ملزمان کے ساتھ مل کر اس کی بہن کے ساتھ چھیڑ خانی کی جس سے منع کیا تو انہوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور میری بہن کو بھی زبردست زدوکوب کیا اور ہمیں آتشیں اسلحہ کے بٹ مارے۔

تشدد سے میں بے ہوش ہو گیا تو ملزمان نے مجھے اور میری بہن کو جنگل میں پھینک دیا اور خود فرار ہو گئے۔ پولیس نے میڈیکل رپورٹ حاصل کرکے ملزم راحیل اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :