دیور سے معاشقہ،تھانہ کورال کے علاقہ میں خاتون نے خاوند کو زہر کا ٹیکہ لگا کر قتل کر دیا،مقتول کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج

بدھ 7 فروری 2018 22:54

دیور سے معاشقہ،تھانہ کورال کے علاقہ میں خاتون نے خاوند کو زہر کا ٹیکہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) تھانہ کورال کے علاقہ میں خاتون نے اپنے دیور سے معاشقہ کیلئے خاوند کو راستہ سے ہٹانے کیلئے زہر کا ٹیکہ لگا کر قتل کر دیا۔ تھانہ کورال پولیس نے بتایا کہ مقتول اعجاز کے والد محمد اصغر نے درخواست دی ہے کہ اس کی بہو ممتاز بی بی نے ساتھی رضوان کے ساتھ مل کر میرے بیٹے اعجاز کو زہر کا ٹیکہ لگا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

ممتاز بی بی اور اس کے بیٹے کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی اور اس دوران اس نے میرے سوتیلے بیٹے رضوان کے ساتھ تعلقات استوار کر لئے اور سوتیلے بیٹے کے ساتھ مل کر میرے بیٹے اور اپنے خاوند اعجاز کو راستہ سے ہٹانے کیلئے پلان تیار اور اسے زہر کا ٹیکہ لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقتول اعجاز ٹیکسی ڈرائیور تھا اور خانیوال سے یہاں روزگار کے سلسلہ میں آیا ہوا تھا۔ تفتیشی افسر کے مطابق نعش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے، کیمیکل ایگزامینر رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات آگے بڑھیں گی، فی الحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، ملزم رضوان نجی منرل واٹر کمپنی میں ڈرائیور کی ملازمت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :