انسداد دہشتگردی کی عدالت نے زینب کے والد کی تفتیشی ریکارڈ کے حصول کی استدعا مسترد کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 7 فروری 2018 22:11

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے زینب کے والد کی تفتیشی ریکارڈ کے حصول کی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07فروری2018ء ):انسداد دہشتگردی کی عدالت نے زینب کے والد کی تفتیشی ریکارڈ کے حصول کی استدعا مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور انسداد دہشتگردی عدالت میں زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کی پیشی ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے تفتیشی رپورٹ مکمل نہ ونے پر پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ 14روز میں کچھ نہیں کیا تو آگے کیا کریں گے۔اس پیشی کے موقع پر زینب کے والد امین انصاری کی جانب سے تفتیشی ریکارڈ کے حصول کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت کا کہنا تھا کہ فی الحال ریکارڈ محکمے کی ملکیت ہے اور اسے کسی کو نہیں دیا جا سکتا۔