جامعہ کراچی، طلائی تمغوں کی تقسیم کی تقریب (کل) ہوگی

بدھ 7 فروری 2018 22:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) کلیہ علوم کے مختلف شعبہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں طلائی تمغوں کی تقسیم کی تقریب (کل) بروزجمعرات8 فروری 2018 ء کو دوپہر 2:30 بجے کلیہ علوم کے کونسل ہال میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق طلبا وطالبات میں طلائی تمغے بدست شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان تفویض کئے جائینگے۔اس موقع پرڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر تسنیم آدم علی بھی تقریب سے خطاب کریں گی۔

متعلقہ عنوان :