کراچی کے نوجوان انتظار کے قتل کیس نے نیا ڈرامائی رخ اختیار کرلیا

مقتول انتظار کے ماہ رخ نامی لڑکی سے تعلقات تھے، لڑکی کراچی پولیس کے افسر مقدس حیدر کی بھتیجی ہے

muhammad ali محمد علی بدھ 7 فروری 2018 22:03

کراچی کے نوجوان انتظار کے قتل کیس نے نیا ڈرامائی رخ اختیار کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 فروری2018ء) کراچی کے نوجوان انتظار کے قتل کیس نے نیا ڈرامائی رخ اختیار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے نوجوان انتظار کے قتل کیس کے حوالے سے مقتول کے والد کے انکشاف نے معاملے کا رخ بدل دیا ہے۔ مقتول انتظار کے والد نے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے کے ماہ رخ نامی لڑکی سے تعلقات تھے۔ ماہ رخ اور انتظار کالج میں ایک ساتھ پڑھتے تھے اور تب سے دونوں کے درمیان تعلقات قائم تھے۔

(جاری ہے)

ماہ رخ کراچی پولیس کے افسر مقدس حیدر کی بھتیجی ہے۔ اسی باعث ان کے بیٹے کو کئی مرتبہ دھمکیاں دی گئیں کہ ماہ رخ سے دور رہے۔ لیکن ماہ رخ سے تعلقات ختم نہ کرنے کے باعث ان کے بیٹے انتظار کو قتل کر دیا گیا۔ انتظار کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کے قتل میں کراچی پولیس کے افسر مقدس حیدر ہی ملوث ہیں۔ انتظار کے والد کے انکشافات کے بعد سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے تعلقات کے حوالے سے پہلے کیوں کچھ نہیں بتایا۔

متعلقہ عنوان :