کیپٹن (ر)محمد صفدر کا جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کی ڈگری چیک کروانے کا مطالبہ

بدھ 7 فروری 2018 22:20

کیپٹن (ر)محمد صفدر کا جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کی ڈگری چیک کروانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماء ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کی ڈگری چیک کروانے کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جس دن آئین توڑنے والے کو سزا ملے گی اس دن ملک میں عدل بحال ہو جائے گا۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ واجد ضیاء کی ڈگری چیک کی جائے انہوںنے کہاکہ واجد ضیاء کی تشہیر کے لیے فنڈنگ کہا ں سے کی جا رہی ہے پتہ چلانا پڑے گا ۔