مشال قتل میں پولیس ہجوم کو کٹہرے میں لے آئی ،ْعمران خان

مردان کی اسماء کے ملزم کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے ،ْ چیئر مین پی ٹی آئی

بدھ 7 فروری 2018 22:16

مشال قتل میں پولیس ہجوم کو کٹہرے میں لے آئی ،ْعمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مشال قتل کیس میں پولیس ملزم اور ہجوم کو انصاف کے کٹہرے میں لے آئی ،ْمردان کی اسماء کے ملزم کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ اسماء قتل کیس میں کوئی شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں تھی تاہم خون کے ایک قطرے کی مدد سے ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملزم کو پکڑکر خیبرپختونخوا پولیس نے اپنی جدید فرانزک صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ،اس حوالے سے ان کا کام قابل تحسین ہے۔ایک اور پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ملزم کی گرفتاری پر سیاست نہیں چمکائی۔انہوںنے کہاکہ دنیا کے جمہوری ممالک کی طرح پولیس چیف نے پروفیشنل پریس بریفنگ دی اور خیبرپختونخوا کی پیشہ ور پولیس اور پنجاب و سندھ کی کرمنل پولیس کے درمیان یہی فرق ہے۔مشال قتل کیس کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس قاتل ہجوم کو قانون تلے لے آئی،اس نے قاتلوں کی گرفتاری کے معاملے میں پیشہ وارانہ مہارت دکھائی۔

متعلقہ عنوان :