ہائیکورٹ جائیں گے،ہمیں انصاف نہیں ملا، والد ہ مشال خان

بدھ 7 فروری 2018 22:16

ہائیکورٹ جائیں گے،ہمیں انصاف نہیں ملا، والد ہ مشال خان
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء)مردان یونیورسٹی کے مقتول طالب علم مشال خان کی والدہ نے عدالتی فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خاندان کو انصاف نہیں ملا ہے۔ایک بیان میں مقتول کی والدہ نے کہا کہ بری ہونے والے بھی مشال کے قتل کی نیت سے آئے تھے، فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

(جاری ہے)

مشال کی والدہ کا کہناتھاکہ سب قتل کے ارادے سے آئے تھے،انہیں رہا کیوں کیاگیا،بچے کو یونیورسٹی میں بے دردی سے مارا گیا اور انصاف کو عدالت میں قتل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے،سزا سب کو ملنی چاہیے، یہ کوئی ڈھکا چھپا کیس نہیں، فیصلہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق آنا چاہئے تھا۔مشال کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ واقعے کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کیا جائے،قاتل بچ گئے تو وہ اور لوگوں کو بھی قتل کریں گے۔