Live Updates

وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے دورہ ملتان کی جھلکیاں

دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعوے داروں نے صرف جھوٹ بولا پنڈال ’’وزیر اعظم شہباز شریف ‘‘ کے نعروں سے گونجتا رہا جلد ملتان میں سیاسی جلسہ کروں گا اور کھل کر سیاسی باتیں کروں گا

بدھ 7 فروری 2018 21:49

وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے دورہ ملتان کی جھلکیاں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ملتان میں اربوں روپے کے شعبہ صحت میں مکمل ہونے والے منصوبوں کے افتتاح کے بعد اجتماع سے خطاب کرنے آئے تو عوام نے پرجوش انداز میں ان کا استقبال کیا اور پنڈال’’ وزیر اعظم شہباز شریف ‘‘ کے نعروں سے گونجتا رہا- *کارکن بار بار ’’ شہباز شریف وزیر اعظم‘‘ کے نعرے لگاتے رہے -*وزیر اعلی کے خطاب کے دوران ’’ شیر آیا شیر آیا‘‘ کے نعرے بھی لگائے گئی*وزیر اعلی نے اپنے خطاب میں ملتان میں نشتر ہسپتال2 بنانے اور ملتان انسٹی ٹیوٹ آف امراض گردہ کو 150ڈائیلسز مشینیں دینے کا اعلان کیا۔

* وزیر اعلی نے بتایا کہ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف امراض گردہ میں 40ڈائیلسز مشینیںچوبیس گھنٹے کام کررہی ہیں اور انہوں نے 100مزید مشینیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ میں 150ڈائیلسز مشینیں فراہم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

یہ مشینیں اگر پاکستان کی مارکیٹ سے دستیاب نہ ہوئیں تو بیرون ملک سے طیارے کے ذریعے منگوائی جائیں گی۔*وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف امراض گردہ میں گردے کے پیوندکاری کا عمل اپریل میں شروع کیا جائے گا لیکن میں نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا اور ہدایت کی ہے کہ آپ یورپ جائیں اور گردے کی پیوندکاری کے کسی ماہر کے گھٹنوں کو چھوئیں اور اسے ملتان لے آئیں تاکہ شہریوں کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت اس مرکز میں فراہم کی جاسکے اور اگر ہسپتال کی انتظامیہ کسی ماہر کو لانے میں ناکام رہی تومیں خود کسی کی منت سماجت کروں گا۔

*وزیراعلیٰ نے کہا کہ کے پی کے میں دودھ اور شہد کی نہریںبہانے کے دعوے کرنے والی عمران نیازی نے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں کیا۔جب کے پی کے میں لوگ ڈینگی سے مررہے تھے تو خان صاحب پہاڑوں پر چڑھ گئے۔ محمد نواز شریف نے ہیلتھ کارڈ کا اعلان کیا جس میں 50فیصد حصہ صوبے کو ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ کے پی کے حکومت کو عوام کو ہیلتھ کارڈ دینے کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے انکار کردیا-*انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام نے ووٹ کے ذریعے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کو اظہار کیا تو دیگر تینوں صوبوں کے اضلاع میں سی ٹی سکین مشینیں لگائی جائیں گی اور فرانزک لیب بھی قائم کی جائیں گی۔

*وزیر اعلی نے ایک موقع پر کہا کہ میں جلد ملتان میں سیاسی جلسہ کروں گا جس میں کھل کر سیاسی باتیں ہوں گی-*وزیر اعلی نے اپنی تقریرکے اختتام پر ’’پاکستان زندہ باد، قائد اعظم زندہ باد اور نواز شریف زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائی-
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات