زینب کے قاتل کو سر عام سزائے موت دینے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے شرعی رائے مانگ لی گئی

اجلاس (کل )جمعرات کو طلب کر لیا گیا جس میں سرعام سزائے موت پر اسلامی احکامات کا جائزہ لیا جائے گا‘ نجی ٹی وی

بدھ 7 فروری 2018 21:49

زینب کے قاتل کو سر عام سزائے موت دینے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے شرعی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی کمسن زینب کے قاتل کو سر عام سزائے موت دینے کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے شرعی رائے مانگ لی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں زینب کے قاتل عمران علی کو سرعام سزائے موت دینے کے لئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے بل پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ نے عمران کو سر عام سزائے موت دینے کے مسئلے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے شرعی رائے مانگ لی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے معاملے پر غور کرنے کے لیے اجلاس آج جمعرات کو طلب کر لیا ہے جس میں سرعام سزائے موت پر اسلامی احکامات کا جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قصور میں سات سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ بچی کے قاتل عمران علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جسے سرعام سزائے موت دینے اور عبرت کا نشان بنانے کے مطالبات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :