فیصل آباد میں کپڑوں کی دکان کے ڈریسنگ روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ،خواتین کی برہنہ ویڈیوز بننے لگیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 7 فروری 2018 21:36

فیصل آباد میں کپڑوں کی دکان کے ڈریسنگ روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ..
فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07فروری2018ء ):فیصل آباد میں کپڑوں کی دکان کے ڈریسنگ روم میں سی سی ٹی کمیروں کا انکشاف ،خواتین کی برہنہ ویڈیوز بننے لگیں۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک اور غیر اخلاقی واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا جہاں معروف برانڈ لیوائس کی دکان کے ڈریسنگ روم میں خفیہ کیمرے لگا کر گاہکوں کی غیر اخلاقی اور برہنہ ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان خفیہ کیروں کا پول ایسے کھلا کہ ایک شہری جب وہاں کپڑے تبدیل کرنے لگا تو اس نے وہاں ایک مشکوک ڈبہ دیکھا جس میں سے کیمرے کا لینز نظر آرہا تھا ۔شہری نے اسکی تصاویر لے کر مینیجر کو شکایت کی تو اس نے شکایت پر کان دھرنے کی بجائے شہری کا موبائل چھین کر اس میں سے تصاویر ڈیلیٹ ختم کرنے کی کوشش کی جس پر شہری نے پولیس کو بلا لیا۔پولیس نے شہری کی شکایت پر دکان کی انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی۔