کلبھوشن یادیو کے بعد ایک اور را کا ایجنٹ اپنے انجام کو پہنچ گیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنا دی

muhammad ali محمد علی بدھ 7 فروری 2018 21:23

کلبھوشن یادیو کے بعد ایک اور را کا ایجنٹ اپنے انجام کو پہنچ گیا، انسداد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 فروری2018ء) کلبھوشن یادیو کے بعد ایک اور را کا ایجنٹ اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے پھیلاو میں ملوث ایک اور را کا دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بدنام زمانہ ریاض لکڑ کو 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ ریاض لکڑ ایم کیو ایم کا دہشت گرد تھا جسے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پشت پناہی حاصل تھی۔ ریاض لکڑ پر کئی افراد کے قتل کا الزام ہے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ریاض لکڑ کو 10 سال جیل کی سزا سنائی ہے۔