احتساب عدالت، اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ ، سماعت 14فروری تک ملتوی

بدھ 7 فروری 2018 21:34

احتساب عدالت، اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواست پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) احتساب عدالت نے سینیٹر اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر تے ہوئے سماعت 14فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔بدھ کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی اس موقع پر اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

سینٹر اسحاق ڈار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہجویری فاؤنڈیشن ایک ادارہ ہے جس میں خرید و فروخت نہیں کر سکتے، جو فیصلہ ہوتا ہے بورڈ کرتا ہے پھر عمل درآمد ہوتا ہے ۔نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ جائیداد ضبطگی کے چودہ دن کے اندر رجوع کرنا چاہیے تھا جو انہوں نے نہیں کیا تو قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں آرڈر دیر سے ملا ورنہ ہم فورا رجوع کرتے ۔عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :