حضرو،منی پیٹرول پمپوں اور گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کے خلاف کارروائیاں، 6منی پیٹرول پمپوں کو سیل کر دیا گیا

بدھ 7 فروری 2018 21:31

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) اے سی حضرو اور ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس اٹک کی منی پیٹرول پمپوں اور گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کے خلاف مشترکہ کارروائیاں، 6منی پیٹرول پمپوں کو سیل کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے سخت احکامات اور ڈپٹی کمشنر اٹک اکبر حیات رانا کی ہدایات پر اے سی حضرو شکیل احمداور ڈی او سول ڈیفنس عقیل خٹک کی ایک مشترکہ چھاپہ مار ٹیم نے تحصیل حضرو میں منی پیٹرول پمپوں اور ایل پی جی کی ری فلنگ کے خلاف آپریشن کیا جس میں 6منی پیٹرول پمپوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کرنے والوں کو آخری وارننگ دی ، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں اے سی شکیل احمد اور ڈی او عقیل خٹک نے بتایا کہ منی اور غیر قانونی پیٹرول پمپوں کی کسی صورت اجازت نہیں جبکہ انسانی جانوں کیلئے خطرناک ایل پی جی سلنڈروں میں بھرنے کی کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے ، خلاف ورزی کرنے والوں کی نا صرف دکانیں اور پمپ سٹیشنز سیل ہونگے بلکہ بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ جیل بھی دیکھنا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :