ْشہبازشریف کا ملتان کا 5گھنٹے طویل دورہ ،بغیر آرام کئے شعبہ صحت کے 7منصوبوں کا افتتاح کیا

ملتان انسٹی ٹیوٹ آف امراض گردہ کیلئے مزید150 ڈائیلسزمشینیں فراہم کرنے او رنشتر ہسپتال 2کے قیام کا ا علان ’’ میڈے دل کو ں اج بہوں خوشی تھئی اے، اج میکوں بہوں دعاواں ملسن‘‘‘وزیراعلی کا سرائیکی میں بھی خطاب

بدھ 7 فروری 2018 21:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملتان کا 5گھنٹے طویل نان سٹاپ دورہ کیا اور وزیراعلی نے اپنے دورے کے دوران بغیر آرام کئے مسلسل شعبہ صحت میں مکمل ہونے والی7 منصوبوں کایکے بعد دیگرے افتتاح کیا-وزیراعلی نے مجموعی طورپر تقریبا ساڑھے 5ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے صحت کے منصوبوں کاافتتاح کیا-وزیر اعلی نے گورنمنٹ شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے نئے بلاک، نشتر ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ برن یونٹ ،ریجنل بلڈ سنٹر، جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف امراض گردہ، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور میڈیسن کے ویئر ہائوس اور کولڈ چین سٹور کا افتتاح کیا-وزیراعلی نے کڈنی سنٹر میںمزید150 ڈائیلسزمشینوں کا اضافہ کرنے کا اعلان کیااور کہااگر ضرورت پڑی تو یہ مشینیں فوری طور پر ہوائی جہاز کے ذریعے باہر سے منگوائیں گے تاکہ دکھی انسانیت کو اس شاندار ہسپتال کا فائدہ پہنچی-وزیراعلی نے ملتان میں نشتر ہسپتال 2 کے منصوبے کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں آئندہ ا لیکشن میں عوام نے خدمت کا موقع دیا تو اس ہسپتال کو ایک سال کے اندر مکمل کریں گے اور اسے دنیا کا بہترین ہسپتال بنائیں گے -وزیر اعلی ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں منعقد ہ تقریب میں بہت خوش نظر آرہے تھے اور انہوں نے اپنی اس خوشی کا اظہار سرائیکی زبان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ’’ میڈے دل کو ں اج بہوں خوشی تھئی اے۔ اج میکوں بہوں دعاواں ملسن۔کڈنی سنٹر وچ مریضاں کو فری کھانا ڈِتا ویندے‘‘۔ وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر میں سندھی زبان کا لفظ ’’سٹھومانو‘‘بھی استعمال کیا۔ وزیراعلیٰ نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں بہترین انتظامات کرنے پر صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹریز نجم شاہ، علی جان، ڈاکٹر عبدالباری،محمد احسن ، ڈاکٹر ساجد محمود اور ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :