کراچی،پاک چین دوستی اقوام عالم کے لئے ایک قابل تقلید مثال ہے، محمد زبیر

کیونکہ یہ حکومتوں کی تبدیلی اور وقت کے گزرنے سے اس پر کوئی اثر نہیں ہوا بلکہ یہ مزید مضبوط ہوتی جارہی ہے،گورنر سندھ

بدھ 7 فروری 2018 21:10

کراچی،پاک چین دوستی اقوام عالم کے لئے ایک قابل تقلید مثال ہے، محمد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی اقوام عالم کے لئے ایک قابل تقلید مثال ہے کیونکہ یہ حکومتوں کی تبدیلی اور وقت کے گزرنے سے اس پر کوئی اثر نہیں ہوا بلکہ یہ مزید مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنا ڈیلی ایشیا پیسفک کے ڈپٹی ایڈیٹر انچیف وین زونگڈو WEN Zongduoکو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے اعزاز ہے کہ اس نے چین کو اس وقت عالمی برادری میں روشناس کرایا جب چین اقتصادی سپر پاور نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ 60 کے عشرے میں پاکستان نے چین کی عالمی تنہائی ختم کرنے کے لئے اقدامات کئے اور اسی وجہ سے دونوں ممالک کے عوام کے دل آج بھی ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 62 ارب ڈالرز مالیت کا چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے مابین گہری دوستی کا واضح ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک میں انرجی کے شعبہ کے لئے 34 ارب ڈالر کے منصوبوں کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2013 میں پاکستان کو امن وامان اور توانائی بحران جیسے شدید خطرا ت لاحق تھے اور ان کے باعث پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سوالات اٹھ رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 4 1/2 سال کی شبانہ روز محنت کی بدولت امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ توانائی بحران حل ہونے کے قریب ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان بھرمیں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے جس میں سی پیک کی تکمیل سے مزید تیز رفتار اضافہ ہوگا۔

سی پیک سے منسلک چینی باشندوں کی سیکورٹی کے سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ اس ضمن میں خصوصی سیکورٹی یونٹس تشکیل دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک صرف پاکستان کے ہی مفاد میں نہیں اس سے چین کو بھی اقتصادی طور پر بہت فائدہ ہوگا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حلف اٹھانے کے فوراً بعد چین کا دورہ کرکے سی پیک منصوبے کا آغاز کیا جوکہ حقیقی معنوں میں پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے خلاف ہر قسم کی سازش کو ناکام بنادیا جائے گا۔ اس موقع پر چائنا ڈیلی ایشیا پیسفک کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہنرک لی خصوصی نمائندے پیٹر وانگ ، سید سرمد علی، عظمیٰ رضوی اور فاطمہ شاکر بھی موجود تھیں۔ #

متعلقہ عنوان :