راولپنڈی ،بینظیر ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کروڑوں مالیت کی آئس ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

سول ایوی ایشن پروٹوکول افسر منشیات سمگلر کی معاونت کرنے گرفتار

بدھ 7 فروری 2018 21:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے بینظیر ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ سول ایوی ایشن کے پروٹوکول افسر کو منشیات سمگلر کی معاونت کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے بینظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر نجی ائیرلائن کی پرواز سے ریاض جانے والے عطا اللہ سکنہ لوئر دیر کے سامان سے 1 کلو 686 گرام آئس ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا جس نے آئس ہیروئن بڑی مہارت سے اپنے سامان میں چھپا رکھی تھی جبکہ عطا اللہ کی معاونت کرنے پر سول ایوی ایشن کے پروٹوکول افسر رفیع الدین کو حراست میں لیا گیا ہے جو جدہ جانے والے مسافر کو پروٹوکول فراہم کر رہا تھا رفیع الدین نے عطا اللہ کو مختلف کائونٹرز سے گزارا لیکن جب سامان اے ایس ایف کاونٹر پر پہنچا تو اس کی سکریننگ کی گئی تو سامان سے آئس ہیروئن برآمد ہوئی جس پر مسافر اور ایوی ایشن کے پروٹوکول افسر کو حراست میں لے کر کو مزید کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے تاہم مسافر اور پروٹوکول افسر کا آپس میں تعلق بھی چیک کیا جا رہا ہے اور تفتیش کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ معلوم ہو سکے پروٹوکول افسر کے کس کس جگہ پر تعلقات قائم ہیں اور اس کے مراسم کون کون سے بڑے منشیات کے سمگلرز کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :