مظلوم کو انصاف دلانا اور ان کی داد رسی کرنا حکومت اپنا فرض سمجھتی ہے ۔پرویز خٹک
بدھ 7 فروری 2018 20:54
(جاری ہے)
انھوں نے مشال خان کے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پولیس کی شبانہ روز محنت شواہد اور بہتر تفتیش کی وجہ سے مشال کے قاتلوں کوقرار واقعی سزا کافیصلہ آیا۔
اسی طرح مردان کی معصوم بچی اسماء کے قاتل بھی گرفتار ہوئے یہ بھی پولیس کی بہتر کارکردگی کانتیجہ ہے۔ ہمارے سیاسی مخالفین نے ان دونوں واقعات کو اچھالنے کی کوشش کی۔ او رخیبرپختونخوا کی پیشہ ور پولیس فورس پر انگلیاں اٹھائی گئیں۔ مگر بہتر تفتیش اور شواہد کی روشنی میں اسماء کے قاتل بھی اپنے کیفر کردار کو پہنچیں گے۔ ہم انصاف پر مبنی معاشرے کیلئے کوشاں ہیں۔ امیر اور غریب کیلئے یکساں انصاف کی فراہمی ہماری منزل ہے۔یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔مخالفین اپنا کام کرتے رہیں ہمیں پرواہ نہیں ہم خلوص نیت سے کام کر رہے ہیں جو کسی کو ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ ہمیں تباہ حال ادارے ورثے میں ملے لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری اور اداروں کو سیاست سے پاک کر صحیح سمت پر ڈالا جس کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے پولیس کی کارکردگی کا سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ بلا خوف و خطر عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کام جاری رکھیں۔حکومت ان کی پشت پر کھڑی ہے۔انھوںنے کہاکہ کوہاٹ میں میڈکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس پر بھی لوگ سیاست کررہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ نہ تو صوبائی حکومت اور نہ ہی پی ٹی ائی کی قیادت اس معاملے میںمداخلت کرررہی۔ پولیس بااختیار ہے اور اس گھناونے جرم میںبھی مقتولہ کے ورثاء کو انصاف فراہم ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ قاتل کی گرفتاری کے لیے پولیس نے قانون کے مطابق کاروائی شروع کردی اور قاتل کے ریڈ ورنٹ حاصل کرکے ملزم کو گرفتار کیا جائے گا۔ اوراس کے لیے تمام وسائل بروکار لائے جائیں گے۔ عاصمہ رانی کے قتل کے واقعے پر مخالفین اپنی سیاست نہ چمکائیں خیبرپختونخوا کی حکومت ہمیشہ قانون اورانصاف کی بلادستی چاہتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.