نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کرکٹ میچ سیکیورٹی کے حوالے سے آئی جی سندھ کی زیرصدارت اجلاس

ایڈیشنل آئی جی کراچی سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کی سپرویڑن کریں گے، اے ڈی خواجہ

بدھ 7 فروری 2018 21:02

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کرکٹ میچ سیکیورٹی کے حوالے سے آئی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے پی سی بی سیکیورٹی انچارج رٹائرڈ کرنل اعظم خان اور قانون نافذ کرنیوالے دیگراداروں کے نمائندگان اور سینئر پولیس افسران پر مشتمل سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کی اورکراچی میں پی ایس ایل کے تحت ہونیوالے کرکٹ میچ کی سیکورٹی کے حوالے سے ماہ فروری نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فل ڈریس ریہرسل اقدامات کا تفصیلی احاطہ کیا اور بعد از مشاورت ضروری ہدایات دیں۔

اس موقع پرایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثنائ اللہ عباسی،ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ڈاکٹرولی اللہ دل،ڈی آئی جی ایڈمن کراچی،ڈی آئی جی ٹریفک کراچی،زونل ڈی آئی جیزکراچی،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ،ایس ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ، ایس ایس پیز ساؤتھ وایسٹ اے آئی جی آپریشنز سندھ، اے آئی جی ایڈمن سی پی او ایس ایس پیز زون وضلع ایسٹ ٹریفک،ایس ایس پیز ٹریفک ساؤتھ وسینٹرل،ایس پی گلشن اقبال،ایس پی ٹریفک ملیراور ڈائریکٹر آئی ٹی کے علاوہ ڈی جی پاکستان رینجرز کے نمائندے بریگیڈیئر شاہد،کرنل ضیائ ،ڈی جی اے ایس ایف کراچی ائیرپورٹ کے نمائندے میجرطارق، جوائنٹ ڈی جی آئی بی سندھ عبدالوہاب، آئی ایس آئی،ایم آئی،سول ایوی ایشن فائیو کور کے نمائندگان،ایم ڈی کراچی الیکٹرک،ڈی جی پروٹوکول اور جی ایم نیشنل اسٹیڈیم بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے کرکٹ میچ کے جملہ امور کے حوالے سے نامزد کردہ فوکل پرسن ڈی آئی جی ایسٹ کو ہدایت کی کہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سے باہم روابط میں رہتے ہوئے نیشنل اسٹیڈیم کا مکمل طور پر سیکورٹی آڈٹ کیا جائے اور اس حوالے سے جامع رپورٹ تیار کی جائے تاکہ کرکٹ سیکیورٹی پلان کو ہر لحاظ سے فول پروف بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مرتب کردہ سیکیورٹی پلان میں بین الاقوامی معیار پر خصوصی فوکس رکھا جائے اور میچز کے دوران رینجرز اورقانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سے مربوط رابطوں جیسے اقدامات کو پلان میں لازمی شامل کیا جائے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ نے دوران بریفنگ اجلاس کو بتایا کہ کرکٹ سیکورٹی پلان کے تحت اسٹیڈیم ایریاز کے اطراف کے رہائشی علاقوں میں سیکورٹی کے مجموعی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے گا۔وی آئی پی پارکنگ کے لئے باقاعدہ اسٹیکرز کا اجرائ کیا جائے۔کھلاڑیوں و دیگر اسٹاف کے لئے ائیرپورٹ، رہائشی مقامات،روٹس اور اسٹیڈیم پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے۔ دوران کرکٹ میچ ٹریفک کی بلاتعطل روانی کے لئے متبادل راستوں اور اسکی باقاعدہ تشہیر کو یقینی بنایا جائے۔کرکٹ میچ کی سیکورٹی کے جملہ امور کی سپرویڑن ایڈیشنل آئی جی کراچی کرینگے جبکہ کھلاڑیوں کے ساتھ آر آر ایف کی ایک پلاٹوں کو بھی حرکت میں رکھنے کے تمام تراقدامات اٹھائے جائیں۔