بلاول بھٹو زرداری کی ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن کانگریس بریڈ شرمن سے ملاقات

پاک امریکہ تعلقات، انتہاپسندی کے خلاف جنگ اور انسانی حقوق کے مسائل زیر بحث آئے

بدھ 7 فروری 2018 21:02

بلاول بھٹو زرداری کی ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن کانگریس بریڈ شرمن سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منگل کے روز کیپیٹل ہل میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن کانگریس بریڈ شرمن سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا کہ 45منٹ کی اس ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، انتہاپسندی کے خلاف جنگ اور انسانی حقوق کے مسائل زیر بحث آئے۔ بریڈ شرمن کیلیفورنیا سے کانگریس کے رکن منتخب ہوئے اور وہ فنانشل سروسز اور فارن افیئرز کی ہائوس کمیٹیوں کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ ایشیائ سب کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر، سابق سینیٹر اکبر خواجہ اور بریڈ شرمن کے اسٹاف کے سینئر اراکین بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔