پاک چین دوستی اقوام عالم کے لئے ایک قابل تقلید مثال جبکہ سی پیک چین پاکستان دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، گورنر سندھ کا چائنا ڈیلی کو انٹرویو
بدھ 7 فروری 2018 20:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 62 ارب ڈالرز مالیت کا چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے مابین گہری دوستی کا واضح ثبوت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک میں انرجی کے شعبہ کے لئے 34 ارب ڈالر کے منصوبوں کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2013ء میں پاکستان کو امن وامان اور توانائی بحران جیسے شدید خطرا ت لاحق تھے اور ان کے باعث پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سوالات اٹھ رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 4 1/2 سال کی شبانہ روز محنت کی بدولت امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ توانائی بحران حل ہونے کے قریب ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان بھرمیں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے جس میں سی پیک کی تکمیل سے مزید تیز رفتار اضافہ ہوگا۔ سی پیک سے منسلک چینی باشندوں کی سیکورٹی کے سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ اس ضمن میں خصوصی سیکورٹی یونٹس تشکیل دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک صرف پاکستان کے ہی مفاد میں نہیں اس سے چین کو بھی اقتصادی طور پر بہت فائدہ ہوگا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حلف اٹھانے کے فوراً بعد چین کا دورہ کرکے سی پیک منصوبے کا آغاز کیا جوکہ حقیقی معنوں میں پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے خلاف ہر قسم کی سازش کو ناکام بنادیا جائے گا۔ اس موقع پر چائنا ڈیلی ایشیا پیسفک کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہنرک لی خصوصی نمائندے پیٹر وانگ ، سید سرمد علی، عظمیٰ رضوی اور فاطمہ شاکر بھی موجود تھیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.