آزادکشمیر اسمبلی سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا فیصلہ تاریخ کا تابناک اور روشن باب ہے، وفاق المدارس العربیہ پاکستان

بدھ 7 فروری 2018 20:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) آزادکشمیر اسمبلی سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا فیصلہ تاریخ کا تابناک اور روشن باب ہے،اس فیصلے سے قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں اور فریب کاریوں کی روک تھام ہو سکے گی،عالم اسلام کے دیگر ممالک بھی قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت ڈکلیئر کریں،عالمی برادری قادیانیوں کو غیر مسلموں کے طور پر ڈیل کرے،آزاد کشمیر اسمبلی،کشمیر کونسل کے جملہ اراکین اور تحریک ختم نبوت کے کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں،پوری قوم اس فیصلے پر شکرانے کے نوافل ادا کرے ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا انوارالحق،مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے آزاد کشمیر اسمبلی سے قادیانیوں کے غیر مسلم اقلیت قرار پانے کے فیصلے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کیا-وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے اس فیصلے کو تاریخ کا تابناک اور یادگار باب قرار دیتے ہوئے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ اس فیصلے پر شکرانے کے نوافل ادا کریں- وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ دیر آید درست آید کے مصداق اس فیصلے کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور اس کے ذریعے قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں اور فریب کاریوں کی روک تھام کی جا سکے گی- وفاق المدارس کے قائدین نے عالم اسلام کے دیگر ممالک سے بھی اپیل کی کہ وہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیں اور اپنی ریاستوں کو قادیانیوں کی شرانگیزیوں سے بچانے کا اہتمام کریں-وفاق المدارس کے قائدین نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قادیانیوں اورمسلمانوں کے مابین فرق کو ملحوظ رکھیں اور قادیانیوں کو مسلمانوں کے طور پر ڈیل کرکے مسلمانوں کی حق تلفی سے باز رہی-وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے آزاد کشمیر حکومت، قانون سازاسمبلی اور کشمیر کونسل کے اراکین بالخصوص تحریک ختم نبوت آزاد کشمیر کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت ان سب کی مساعی جمیلہ کوشرف قبولیت عطا فرمائیں- آمین

متعلقہ عنوان :