اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل، شاہ زیب کو جواب دینے کیلئے مہلت مل گئی

بدھ 7 فروری 2018 19:52

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل، شاہ زیب کو جواب دینے کیلئے مہلت مل گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شاہ زیب حسن کو تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مزید2 روزکی مہلت مل گئی۔

(جاری ہے)

اوپنرکے مستقبل کے حوالے سے پی سی بی ٹریبیونل کا فیصلہ 30 دن میں آجائے گا، یاد رہے کہ کیس کی سماعت مکمل ہونے تک پی سی بی نے اپنے حتمی تحریری دلائل جمع کرا دیے تھے جبکہ شاہ زیب حسن نے مہلت طلب کی تھی۔قبل ازیں ٹریبونل نے انھیں 6 فروری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت دی تھی تاہم اب اوپنر کی درخواست پر مزید 2 روز دے دیے گئے۔۔

متعلقہ عنوان :