وسیم اکرم ٹین پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر

ٹیپ ٹینس بال کرکٹ نے ہی انہیں مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچایا، وسیم اکرم

بدھ 7 فروری 2018 19:52

وسیم اکرم ٹین پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) سابق قومی کپتان وسیم اکرم ٹین پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک پیغام میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیپ ٹینس بال کرکٹ نے ہی انہیں مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچایا اور انہوں نے سولہ سال کی عمر تک ٹینس بال سے کرکٹ کھیلی اور ان کی طرح بیشتر کرکٹرز برصغیر کی گلیوں میں ٹیپ ٹینس سے کرکٹ میچز کھیل کر بڑے ہوئے ہیں، نوجوان کرکٹرز کو یہ کرکٹ کھیلنی چاہئے کیوں کہ یہاں کچھ ایسی چیزوں کا بھی پتہ چلتا ہے جو بعد میں انٹرنیشنل سطح پر کام آتی ہیں۔

لیجنڈری فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ ینگسٹرز کیلئے اچھا پلیٹ فارم ہے جہاں پر وہ اپنی صلاحیتوں کا کھل کر مظاہرہ کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ ٹینس بال سے کھیلا جانے والا یہ ایونٹ 19 سے 23 مارچ تک شارجہ میں ہو گا۔۔

متعلقہ عنوان :