پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے ڈسٹرکٹ سائوتھ بلاول ہائوس چورنگی پر ممبرسازی مہم کا مرکزی کیمپ لگایا گیا

بدھ 7 فروری 2018 19:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے ڈسٹرکٹ سائوتھ بلاول ہائوس چورنگی پر ممبرسازی مہم کا مرکزی کیمپ لگایا گیا۔ جس کا افتتاح کراچی ڈویژن کے صدرایم پی اے سعید غنی ،جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، سیکریٹری اطلاعات شہلا رضا نے کیاجبکہ اس موقع پر خصوصی طور پر سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی ، نائب صدر راشد حسین ربانی، نجمی عالم نے شرکت کی۔

کیمپ میں کراچی کے چھ اضلاع کے عہدیداران سمیت پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خلیل ہوت، اقبال ساند، ظفر صدیقی، عبدالرحیم، دل محمد ، علی احمد، شکیل چوہدری، سردار خان، وقاص شوکت سمیت دیگر ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران بھی موجود تھے۔ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کراچی ڈویژن کے صدر ایم پی اے سعید غنی نے کہا کہ پارٹی کی ممبر سازی کا افتتاح ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ممبر سازی کو لے کر پارٹی کارکنان وعہدیداران میں جوش خروش قابل دید ہے۔ انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر ورکر عہدیدار و کارکن اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ طلبہ، مزدور،کسان ، خواتین ،وکلا، ڈاکٹرز، انجینئرز ، منارٹیزاور ان سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پارٹی کی ممبر شپ میں شامل کروائیں اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے اس نعرے کو کہ’’یہ شہر کراچی بھٹوکا‘‘کو عملی جامہ پہنانے کیلئے شہر کے کونے کونے میںپیغام پہنچائیںاور بھرپور تعداد میں ممبرشپ کو کامیاب بنائیں تاکہ 2018کے آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کراچی کی نمائندہ جماعت بن کر ابھرے ۔

متعلقہ عنوان :