خیبرپختونخوا سائیکلنگ اکیڈمی کا باضابطہ افتتاح کل ہوگا

بدھ 7 فروری 2018 19:24

خیبرپختونخوا سائیکلنگ اکیڈمی کا باضابطہ افتتاح کل ہوگا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سائکلنگ ایکیڈمی کاقیام عمل میںلایا گیا۔ جسکاباضابطہ افتتاح جمعرات بارہ بجے قیوم سٹیڈیم میں کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی کوششوں نے رنگ لاتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے تعاون سے پہلی بار خیبرپختونخوا میںسائیکلنگ اکیڈمی قائم کردی گئی،جسکا آج صوبائی وزیر کھیل محمود خان،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنیدخان کے ہمراہ دن کے بارہ بجے قیوم سٹیڈیم میںافتتاح کیا جارہاہے ،یہ اکیڈمی خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی،اس سلسلے میں خٰیبرپختونخوا سائکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثاراحمد نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے آج بڑی خوشی کی بات ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کی تعاون سے آج اس اکیڈمی کی بنیادرکھی جارہے ہی جس سے خیبرپختونخوا میںسائکلنگ کے کھلاڑیوںکو بھرپورموقع فراہم ہوگا،انہوںنے کہاکہ وہ وقت دورنہیںکہ خیبرپختونخوا میںسائیکلنگ کے کھیل گلی گلی اورکونے کونے تک پہنچایاجائے گا،نثاراحمد نے موجودہ ڈاائریکٹرجنرل سپورٹس جنیدخان کو کھیلوں کے میدان میںبہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کی اور انکاشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :