کراچی ،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،سنگین جرائم میں ملوث 3ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

بدھ 7 فروری 2018 19:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث3ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے ۔ترجمان رینجر ز کے مطابق ملیر کے علاقے سعود آبادمیں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم انعام رسول عرف جاویدکو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ملزم گوشت مارکیٹ کے دوکانداروں سے بھتہ لینے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان اشتیاق اور سراج کو گرفتارکیا۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔