معاشی تعاون ترقی و خوشحالی کے لئے اشد ضروری ہے،گورنر سندھ

مختلف ممالک کے مابین اقتصادی شعبہ میں تعاون کے نئے معاہدے سامنے آرہے ہیں، کراچی ایڈیٹرز کلب کے سیمینار سے خطاب

بدھ 7 فروری 2018 19:23

معاشی تعاون ترقی و خوشحالی کے لئے اشد ضروری ہے،گورنر سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان وسائل سے مالامال ملک ہے جو مخالفین کی تمام تر سازشوں کے باوجود ترقی و خوشحالی کی منازل طے کر رہا ہے کیونکہ اس کے عوام بہت محنتی اور بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ایڈیٹرز کلب کی جانب سی" امریکہ اسرائیل بھارت اتحاد- پاکستان کے لیے خطرہ یا چیلنج" کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ گورنر سندھ نے کہ اکہ معاشی طو ر پر مستحکم اور مضبوط ممالک ہی اپنے شہریوں کو ترقی و خوشحالی دے سکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ہر ملک اور قوم اپنے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے دوسرے ممالک کے ساتھ معاشی اور تجارتی معاہد ے کرتی ہے تاکہ ان کی عوام ترقی و خوشحالی کی منازل طے کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمسایوں کے مابین بہتر تجارتی و معاشی تعلقات ان ممالک کے لیے فائدے مند ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کے مشکل وقت میں کام آسکیں اور ملکی سرحدوں کا احترام کریں لیکن بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات کئی مسائل کے باعث آئیڈیل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک سپرپاور ہے جس کے اپنے مفادات ہیں ہمارے امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات رہے ہیں مگر اب معاشی تعاون کی بنیاد پر نئے معاہدے سامنے آرہے ہیں ۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھارت سے قریبی تعلقات رکھتے ہیں ، ترکی اور اسرائیل کے مابین بھی قریبی تعلقات ہیں جس کی بنیادی وجہ ان کے معاشی مفادات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گوکہ ہمارے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں لیکن کئی نمایاں مسلم ممالک اسرائیل کے ساتھ باہمی تجارت میں مصروف ہیں اور ان کی باہمی تجارت اور معاشی سرگرمیوں میں روز برروز اضافہ ہور ہا ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، ایڈمرل (ر)عارف الله حسینی ، پروفیسر شاہدہ وزارت اور مبشر میر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :