عمان ایئر میں پہلے بوئنگ 373 MAX کی شمولیت کا جشن

بدھ 7 فروری 2018 19:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) سلطنت عمان کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئر نے اپنے بیڑے میں نئے طیارے بوئنگ 373 MAX کی شمولیت کا جشن منایا ، یاد رہے کہ عمان ایئر میں نئے طیارے کی شمولیت دنیا بھر میں اس کے توسیعی پروگرام کا حصہ ہے۔اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیرٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشنز اور عمان ایئر کے چیئرمین ہائی ایکسی لینسی ڈاکٹر احمد بن محمد الفطیسی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمان ایئر کے بیڑے میں بوئنگ 373 MAXکی شمولیت کے شاندار موقع پر شرکت کرکے مجھے بہت خوشی ہے، عمان ایئر کے بیڑے میں بوئنگ 373MAXکی شمولیت ایوی ایشن کی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل طیاروں کی دوڑ میں صف اول کی حیثیت رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ عمان ایئر نے اپنے بیڑے میں 30بوئنگ 373MAXشامل کرنے کے لیے آرڈر ز دے چکی ہے، جس کے تحت پہلے بوئنگ 373MAXکے پہلے طیارے کی فراہمی آج یقینی بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جشن کا باقائدہ افتتاح کرتے ہوئے عمان ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر عبدالعزیز الرئیسی نے اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ آج ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے مزین نئے طیارے بوئنگ 373MAXکے پہلے طیارے کی ڈیلوری ممکن بنائی جارہی ہے۔

جبکہ مزید پانچ طیاروں کو رواں سال کے آخر تک عمان ایئر کے فضائی بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔ اس مو قع پر انھوں نے عمان ایئر کے بیڑے میں نئے طیارے کی شمولیت کو دنیا بھر میں اپنے توسیعی پروگرام کا حصہ قرار دیتے ہوئے سال 2030تک اپنے مسافروں کی تعداد 39ملین تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ عمان ایئر کے فضائی بیڑے میں شامل بوئنگ 373MAXمیں 12نئی بزنس کلاس سیٹس کو 17انچ کی ٹچ اسکرین مانیٹرسے مزین ہیں جس میں یو ایس بی پوائنٹس شامل ہیں جبکہ اکانومی کلاس سیٹس 10.2انچ کی Gen V ٹچ اسکرین مانیٹرزاور ہر تین سیٹس کے ساتھ ہائی پاور یو ایس بی آوٹ لیٹ اور ہر مسافر کی سہولت کے لیے علیحدہ یوبی ایس آوٹ لیٹ موجود ہے، عمان ایئر رواںسال کے جون میں دو ایسے ڈریم لائنر 7879بھی اپنے بیڑے میں شامل کرنے جارہا ہے جس میں خصوصی طور پر فل پرائیویسی کے حامل منی سوئٹس اور بزنس کلاس کی چوبیس سیٹیں شامل ہوں گی، اس طیارے کی خصوصیت یہ ہوگی کہ ہر سیٹ کی گیلری تک رسائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :