چوہدری محمدسرور کی وفد کے ہمراہ سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر سے ملاقاتپنجاب میں سینٹ انتخابات کیلئے حمایت مانگ لی

(ق) لیگ اور تحر یک انصاف کی سینٹ انتخابات کیلئے قائم کمیٹی اراکین کے در میان ملاقات ،آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی

بدھ 7 فروری 2018 18:59

چوہدری محمدسرور کی وفد کے ہمراہ سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر سے ملاقاتپنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور کی قیادت میں وفد نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر سے منصورہ میں ملاقات کر کے پنجاب میں سینٹ انتخابات کیلئے حمایت مانگ لی جبکہ (ق) لیگ اور تحر یک انصاف کی سینٹ انتخابات کیلئے قائم کمیٹی اراکین کے در میان ملاقات بھی آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پنجاب سے سینٹ کے امیدوار تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے وفدکے ہمراہ منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے میاں محمودالرشید اور سبطین خان اور جماعت اسلامی کے پنجاب اسمبلی میں پار لیمانی سیکرٹری ڈاکٹر وسیم اختر سمیت دیگر بھی موجود تھے اور ملاقات کے دوران پاکستان کی سیاسی صورتحال اور خصوصا سینٹ انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی جبکہ سینٹ انتخابات میں کامیابی کیلئے ملکر چلنے کیلئے (ق) لیگ کے کامل علی آغا‘چوہدری ظہیر الدین اور تحر یک انصاف کے میاں محمودالرشید اور دیگر پر مشتمل کمیٹی کے اراکین کے در میان بھی لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں سینٹ انتخابات میں پنجاب سے کامیابی کے حوالے سے معاملات کو آگے بڑ ھانے پر دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا ہے اور مزید ملاقاتیں بھی کی جائیں گی ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین اسمبلی سے سینٹ انتخابات کیلئے ووٹ مانگنا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے جسکے لیے ہم تمام جماعتوں کے اراکین سے رابطے اور ملاقات کر رہے ہیں اور انشاء اللہ آنیوالے دنوں میں اس حوالے سے تمام صورتحال واضح ہو جائیگی اور ہم جیت کیلئے پر عز م ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین کا تعلق کسی بھی جماعت ہووہ ووٹ اپنے ضمیر کے مطابق ہی دیں گے اور ہمیں اس بات کا بھی یقین ہے کہ جمہوری اور عوامی خدمت کی سوچ رکھنے والے اراکین اسمبلی مجھے ووٹ دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :