ٹانک میں پانی کی قلت‘ عمائدین علاقہ کا ضلع نائب ناظم کی قیادت میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے جرگہ

بدھ 7 فروری 2018 18:49

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) علاقہ جٹاتر کے متعدد دیہاتوں میں پینے کے پانی کی قلت کے باعث عمائدین علاقہ کا ضلع نائب ناظم آفتاب بلوچ کی قیادت میں جرگہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ الرحمان نے بدھ سے پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کروادی۔

(جاری ہے)

علاقہ جٹاتر کے متعدد دیہاتوں بلخصوص تتور، توران تتور، شاہ زمانی ، گرہ بڈھا، آدم آباد، گرہ حیات، فقیرنی، وران کنال، کوٹ مٹھو، ڈیال اور گرہ بلوچ سمیت دیگر دیہاتوں میں پینے کے پانی کی قلت کے باعث عمائدین علاقہ کا ضلع نائب ناظم آفتاب بلوچ کی قیادت میں اہم جرگہ ہوا جسمیں سردار سلیم خان گنڈاپور تحصیل اپوزیشن لیڈر ملک عظمت شوری، سکندراعظم کوٹ اللہ داد سمیت دیگر مشران نے شرکت کی عمائدین علاقہ کاکہناتھا کہ پچھلے ایک ماہ سے ابنوشی کا مسئلہ ہے اور علاقہ مکین پانی کی قلت کے باعث نکل مکانی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر انتظامیہ نے پانی کی فراہمی شروع نہ کی تو ٹانک زام کے تمام پانی کو علاقہ جٹاتر کی طرف چالو کردیں گے جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی عمردراز بلوچ نے عمائدین علاقہ سے کامیاب مذاکرات کرکے کل سے پانی کی فراہمی جبکہ ٹانک ہیڈزام میں موجود اہلکاروں کے تبادلے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :