کراچی، فٹ پاتھ سکولوں میں بنیادی سہولیات سے محروم پڑھنے والے بچوں کیلئے مناسب اور پائیدار منصوبہ بندی

بدھ 7 فروری 2018 18:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) گزشتہ دنوں مختلف میڈیا کی طرف سے ایک غلط تاثر یہ پیدا کیا گیا کہ حکومت سندھ، عبد اللہ شاہ غازی کے علاقے میں اوشین ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے قائم کئے گئے فٹ پاتھ اسکول میں پڑھنیوالے بچوں کو ان کی تعلیم کے حق سے محروم کرکے اسکول کو بند کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے، حکومتِ سندھ اس خبر اور تاثر کی سختی سے تردید کرتی ہے ۔

حکومتِ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے بچوں کی فلاح اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، اس حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن نمبر NO:SO (C-1V) SGA & CD. 3-7/10 (P-1) بتاریخ 25 جنوری 2018، جاری کیا گیا ہے، جس کی تحت سندھ میں مزاروں کے ساتھ اور صوبے کی دوسری اہم جگو ں پر بڑھتی ہوئی گداگری کے رجحان کو سامنے رکھا گیا ہے اسکمیٹی کے ToRs کے مطابق فٹ پاتھ ، درگاہوں، تفریحی مقامات، دریائی علائقوں کے آس پاس اور فٹ پاتھ پر رہنے والے غیر محفوظ اور گداگری کرنے والے بچوں کے لئے قابلِعمل حکمتِ عملی تیار کی جائیتاکہ ان کو بہترتعلیم اور بہتر زندگی گزارنے کے لئے مناسب موقع فراہم کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اس کمیٹی کی نگرانی کے تحت فٹ پاتھ اسکولوں کے بچوں کے لئے ایسی حکمتِ عملی تشکیل دی جائے گی جس کے تحت ان بچوں کی بہتر تربیت کے لئے فلاحی تنظیموں کی مدد سے بہترتعلیم اورایک بہتر ماحول فراہم کیا جاسکے، خاص طور پہ اس حکم پر عمل درآمد کے لیے پہلے مرحلے میں عبد اللہ شاہ غازی (کراچی) کے مزار ، قلندر لعل شہباز ( سیہون شریف) کی درگاہ اور منچھر جھیل کے اردگرد رہنے والے بچوں کو منتخب کیا گیا ہے۔

یہ کمیٹی سوشل ویلفئر ڈپارٹمنٹ ، محکمہ اوقاف ، مذہبی امور ، زکوة و عشر ، محکمہ اطلاعات، کے سیکریٹریز اور اسپیشل سیکریٹری اسکول اینڈ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ، مینیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر پروگرامز اینڈپلاننگ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ممبران پر مشتمل ہے۔اس سلسلے میں قائم کی گئی کمیٹی کی جانب سے 29 جنوری 2018 کو سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں اوشین ویلفئر آرگنائزکیشن نے شرکت کی جس میں کمیٹی کی جانب سے فٹ پاتھ اسکول کو بہتر بنانے کے لئے تفصیلی بات چیت کی گئی، اسکول ایجوکیشن اینڈ لڑیسی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اوشین ویلفئر آرگنائزایشن کے تحت عبداللہ شاہ غازی کے علاقے میں قائم فٹ پاتھ اسکول میں پڑھنے والے بچوں کو ایک بلڈنگ کی پیش کش کی گئی اور کہا گیا کہ بچوں کو اسکول بلڈنگ کے ساتھ ٹیکسٹ بٴْک ، فرنیچر، اساتذہ اور بچوں کی بہتری کے لئے مالی معاونت حکومتِ سندھ کی ذمہ داری ہو گی جو ProgramAdopt A School کیتحت بہتر انداز میں چلا یا جاسکتا ہے۔

حکومتِ سندھ میڈیا میں آنے والے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہیاور تمام بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :