کراچی، حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ اور پاکستان نیوی کے اشتراک سے فری آئی کیمپ کا انعقاد

بدھ 7 فروری 2018 18:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ نے پاکستان نیوی کے تعاون سے 4تا 6فروری ، 2018کو تین روزہ فری لیزر سر جری آئی کیمپ اور ماڑہ اور گوادر میں منعقد کیا جسمیں تقریباًً 2000مریضوں کا او پی ڈی میں مفت علاج کیا گیا اور 70مریضوں کا جدید ترین لیزر ٹیکنا لوجی کے ذریعے پاکستان کے معروف سرجنز ڈاکٹر سید محمد آصف ، ڈاکٹر منصور ر ب اور ڈاکٹر یوسف میمن نے آنکھوں کا آپریشن کیا ۔

حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین عبد الرحیم جانو نے ان کیمپس کے انعقاد کے سلسلے میں ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات ، بہتر ین رہائش ، کھانا اور ٹرسٹ کی ٹیم کیلئے خصوصی طور پر سمند ر کی سیر کیلئے ریئر ایڈمرل معظم الیاس(ہلال امتیاز ملٹری)، کموڈور راحت اعوان، کموڈور طاہر اور کمانڈر اشفاق غوری کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ان فری آئی کیمپ کے دوران تمام مریض اپنی بینائی کی بحالی پر مطمئن اور بہت خوش تھے اس موقع پر ٹرسٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان دو مقام پر ہر سال فری کیمپ لگایا جائے گا ۔

انہوں نے پاکستان نیوی کے افسران کا نابینا پن کے خلاف جہاد پر ٹرسٹ کے ساتھ اشتراک پر خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ بلوچستان کے پسماندہ اور ضرورتمند لوگوں کو آنکھوں کے مفت علاج کے سلسلے میں جدید ترین میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹرسٹ نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے ماہ پاکستان نیوی کے تعاون سے دو روزہ لیزر آئی کیمپ جاتی سندھ میں لگا یا جائے گا۔ حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ اب تک پاکستان بھر میں 105,700جدید ترین مفت لیزر آپریشن کر چکا ہے اور تقریباًً 16لاکھ مریضوں کا او پی ڈی میں فری علاج ہوچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :