کراچی ،قیوم آباد میں قائم قبرستان پر لینڈ مافیا کے قبضے کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

بدھ 7 فروری 2018 18:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) قیوم آباد میں قائم قبرستان پر لینڈ مافیا کے کارندوں کی جانب سے ہونے والے قبضے پر مکین سراپا احتجاج ہو گئے اور سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرین کو منتشر کرنے اور نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق لینڈ مافیا کے کارندوں نے قبرستانوں کو بھی نہ چھوڑا۔

(جاری ہے)

قیوم آباد میں قبرستان پر لینڈ مافیہ کے مبینہ قبضے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا،مظاہرین کی بڑی تعداد قیوم آباد چورنگی پر جمع ہوگئی،اور قبضہ مافیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ قبرستان میں بزرگوں اور عزیز واقارب کی قبریں ہیں کسی کو بھی قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔احتجاجی مظاہرین میں نوجوان اور بچوں کی بھی بھاری تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :