کراچی، ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت میں 20 روپے لیٹر اضافے کا اعلان

دودھ کی قیمت میں اضافے سے متعلق کمشنر ہاس میں ڈیری فارمرز اور کمشنر کراچی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں

بدھ 7 فروری 2018 18:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت 20 روپے فی لیٹر بڑھانے کا اعلان کردیا جس کے بعد اب نئی قیمت 85 سے بڑھ کر 105 روپے ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی نئی قیمت کا اعلان کرتے ہوئے فی لیٹر دودھ پر 20 روپے کا اضافہ کردیا۔

(جاری ہے)

قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈیری فارمرز 90 روپے فی لیٹر قیمت پر ہول سیلرز کو دودھ فراہم کریں گے اور اس طرح خوردہ فروش تک پہنچتے ہوئے دودھ کی قیمت 105 روپے ہوجائے گی۔

دوسری جانب ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمت بڑھانے کی سفارش سامنے آنے پر ریٹیلرز نے بھی دودھ کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا تھا۔واضح رہے کہ کراچی میں دودھ کی قیمت میں اضافے سے متعلق کمشنر ہاس میں ڈیری فارمرز اور کمشنر کراچی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :