وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کراچی پیکیج سیاسی ڈرامہ نکلا ہے ،خرم شیر زمان .

مسلم لیگ (ن) کیساتھ کراچی کی ترقی کے لیے نہیں بلکہ صرف اپنے سیاسی مفادات کے لیے ڈیل کی،رہنما پی ٹی آئی

بدھ 7 فروری 2018 18:38

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کراچی پیکیج سیاسی ڈرامہ نکلا ہے ،خرم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری وسندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کراچی پیکیج کے معاملے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی حکومت کے غیر سنجیدہ رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ایم پی اے خرم شیر زمان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نام نہاد کراچی پیکیج ، جس کااعلان وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی حکومت نے چھ ماہ قبل کراچی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے کیا تھا، محض ایک ڈرامہ اور سیاسی کھیل نکلا تاکہ ایم کیو ایم کو مسلم لیگ ن کی طرف سے نامزد کردہ وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کی سپورٹ کے لیے نوازا جاسکے۔

’’موجودہ اسمبلیوں کی مدت میں صرف تین ماہ باقی رہ گئے ہیں، اور یہ ناممکن دکھائی دے رہا ہے کہ کراچی کی ترقی کے لیے ایک روپیہ بھی جاری کیاجاسکے۔

(جاری ہے)

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم دونوں نے سیاسی فائدے کے لیے کراچی کے لوگوں کو بے وقوف بنایا۔‘‘اس حقیقت سے قطع نظر کہ کراچی پیکیج سیاسی ڈرامے کا نتیجہ تھا، وفاقی حکومت کو حقیقتاً ضرورت ہے کہ کراچی کے تباہ حال انفراسٹرکچر پر اپنی توجہ مرکوز کرے کیونکہ یہ سب سے بڑا شہر معاشی طور پر باقی پورے پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید برآں ، پی ٹی آئی سندھ کے پارلیمانی لیڈر نے ایم کیو ایم پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے مسلم لیگ ن کے ساتھ کراچی کی ترقی کے لیے نہیں بلکہ صرف اپنے سیاسی مفادات کے لیے ڈیل کی۔خرم شیر زمان نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت کراچی پیکیج میں کیے گئے اپنے وعدے پورے کرے اوراس کے ساتھ ساتھ اس سیاسی پارٹی پر توجہ دینے کی بجائے جو اب زمیں بوس ہونا شروع ہوچکی ہے، کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرے ۔

متعلقہ عنوان :