کراچی، سٹی ڈویژن پولیس کی کارروائیاں ،3 کم عمر افغانی چوروں کو گرفتار کرلیا

بدھ 7 فروری 2018 18:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) سٹی ڈویژن پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں 3 کم عمر افغانی چوروں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے نقدی،موبائل فونز اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔بدھ کو ایس پی سٹی شہلا قریشی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اولڈ سٹی ایریا سے تالہ توڑ گروپ کے تین کارندوں کو عید گاہ اور میٹھا در پولیس نے گرفتار کرلیا،،ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ 3 رکنی گروہ کے گرفتار ملزمان کم عمر اور افغانی باشندے ہیں۔

(جاری ہے)

شہلا قریشی نے کہا کہ گرفتار ملزمان نزیر،حکمت اللہ اور سمیع کچرا چنے والوں کے روپ میں دکانوں کے تالے کاٹ کر واردتیں کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان چوری شدہ سامان مختلف مارکیٹوں میں جا کر فروخت کرتے تھے،ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ سامان خریدنے والے دکانداروں اور ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :