رانا مشہود کی زیر صدارت ’’محفوظ بچے،مضبوط پاکستان‘‘کے موضوع پر خصوصی سیمینار کا انعقاد

چائلڈ فرینڈلی معاشرے کے قیام سے بچوں کو محفوظ مستقبل ملے گا، صوبائی وزیر

بدھ 7 فروری 2018 18:34

رانا مشہود کی زیر صدارت ’’محفوظ بچے،مضبوط پاکستان‘‘کے موضوع پر خصوصی ..
لاہور۔7 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر اہتمام گزشتہ روزیہاں’’چائلڈ پروٹیکشن ڈے‘‘ کے موقع پر سیمینار منعقد کیا گیا، سیمینار میں وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد،صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات ذکیہ شاہنواز،حمیدہ وحید الدین، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیوروپنجاب صبا صادق ،مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالقیوم، منتظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ لاہور علامہ راغب نعیمی، بشپ آف لاہور عرفان جمیل اور وائس چانسلر فاطمہ جناح یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکاء سے خطاب کیا۔

سیمینار میں ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکرن خورشید اور محکمہ سکولز ایجوکیشن اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد نے کہا کہ محفوظ بچے ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اورمحفوظ مستقبل ہوتے ہیںاوربچوں کے حقوق کا تحفظ قوموں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔

پنجاب حکومت مستقبل کے اِن معماروں کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ پاکستان کو بہترین انسانی وسائل میسر آئیں۔انہوں نے کہا کہ ہر سال صوبہ بھر میں07فروری کو چائلڈ پروٹیکشن ڈے بھر پور انداز سے منایا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی جن میں طلباء و طالبات کو اپنی حفاظت اور دیگرسماجی امور کے بارے میں ضروری آگاہی دی جائے گی تا کہ بچے کسی بھی نا خوشگوار صورتحال میں اپنی حفاظت کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کا دن منانے کا مقصد عوام میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آگہی پیدا کرنا ہے۔ قوم کے نونہالوں کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔صوبائی وزیر رانا مشہود نے کو بتایا کہ قصور میں ننھی زینب کی یاد میں ’’گورنمنٹ زینب فاطمہ گرلز سکول‘‘ قائم کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر ترقی نسواں حمیدہ وحید الدین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں ، ان کی نگہداشت اور دینی ، سماجی و اخلاقی تربیت کی ذمہ داری والدین، اساتذہ اور پورے معاشرے پر عائد ہوتی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے چائلڈ پروٹیکشن ڈے پر ’’محفوظ بچے، مضبوط پاکستان‘‘کے عنوان سے ایک جامع معلوماتی کتابچہ متعارف کروا دیا ہے جو کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اور متحدہ علماء بورڈ سمیت متعلقہ محکموںکی مشاورت کے بعد تشکیل دیا گیا ہے۔اس کتابچے کے ذریعے طلباء و طالبات کو شرپسند عناصر سے محفوظ رکھنے سے متعلق آگاہی دی جائے گی جبکہ والدین اور اساتذہ کیلئے بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے ضروری ہدایات درج کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :