پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو ویلنٹائن ڈے کو اجاگر نہ کرنے کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی

بدھ 7 فروری 2018 18:33

پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو ویلنٹائن ڈے کو اجاگر نہ کرنے کے لئے ایڈوائزری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے الیکٹرانک میڈیا کو ویلنٹائن ڈے کو اجاگر نہ کرنے کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ پیمرا کے جاری نوٹیفکیشن میں الیکٹرانک میڈیا کو یاد دہانی کرائی گئی کہ ویلنٹائن ڈے کو فروغ دینے پر پابندی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پابندی سے متعلق فیصلے کا متن بھی شامل ہے۔ پیمرا نے یہ ہدایات اسلام آباد ہائی کورٹ کے 13 فروری 2017 کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 13 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اٴْس درخواست پر فیصلہ سنایا تھا، جس میں’ ویلنٹائن ڈے کو غیر اسلامی دن' قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :