سینیٹر سراج الحق کا یونین کونسل 109میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح

بدھ 7 فروری 2018 18:22

سینیٹر سراج الحق کا یونین کونسل 109میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) تفصیلا ت کے مطابق جماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہور کے زیر اہتمام یونین کونسل 109کی آبادی نیشنل پارک میں فری میڈیکل کیمپ لگا یا گیا، جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف ، اور امیر جماعت اسلامی علاقہ غربی لاہور محمد شفیق ملک بھی موجود تھے ۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے میڈیکل کیمپ کی ذمہ داران ، ڈاکٹر ز اور جے آئی یوتھ کی ذمہ دارخواتین اور کیمپ میں موجود بچوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ فری میڈیکل کیمپ میں علاقہ کی خواتین کیلئے تربیتی لیکچر اور بچوں کے لیے تفریحی پروگرامات کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :