پیپلز پارٹی کا آصفہ بھٹو کو عام انتخابات میں دو نشستوں سے لڑانے کا فیصلہ

آصفہ لیاری اور ٹنڈو الہ آباد سے الیکشن لڑینگی ، تیاریاں شروع ، اہم رہنمائوں سے ملاقاتیں ، علاقے کا دورہ بھی کرینگی

بدھ 7 فروری 2018 17:35

پیپلز پارٹی کا آصفہ بھٹو کو عام انتخابات میں دو نشستوں سے  لڑانے کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) پیپلزپارٹی نے آصفہ بھٹو زرداری کو آئندہ عام انتخابات لڑوانے کافیصلہ کرلیاہے،آصفہ بھٹو آئندہ انتخابات میں دونشستوں سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے فیصلہ کیاہے کہ آصفہ بھٹو کوآئندہ عام انتخابات میں دونشستوں سے الیکشن لڑوایا جائے۔

آصفہ بھٹو کوکراچی میں لیاری اور ٹنڈوالہ آباد میں قومی اسمبلی کی دونشستوں سے الیکشن لڑوایا جائے گا۔پیپلزپارٹی نے آصفہ بھٹو کودوحلقوں سے الیکشن لڑوانے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری جلد انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقے میں اہم رہنماں سے ملاقاتیں بھی کریں گی اور حلقے کے دورے بھی کریں گی۔۔