بھارتی وزیراعظم کی بیوی کی گاڑی کوحادثہ، مودی کی اہلیہ زخمی ہوگئیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 7 فروری 2018 17:20

بھارتی وزیراعظم کی بیوی کی گاڑی کوحادثہ، مودی کی اہلیہ زخمی ہوگئیں
راجستھان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 فروری 2018ء) : بھارتی وزیراعظم کی بیوی کی گاڑی کوحادثہ پیش آگیا،جس کے نتیجہ میں وزیراعظم نریندرمودی کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی گاڑی حادثے کاشکار ہوگئیں۔ حادثے میں وزیراعظم مودی کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں۔ تاہم انہیں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کی اہلیہ کی حالت اب خطرے سے باہرہیں۔