پیمرا نے ویلنٹائن ڈے کی خبریں نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 فروری 2018 16:09

پیمرا نے ویلنٹائن ڈے کی خبریں نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 فروری 2018ء) :پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ویلنٹائن ڈے کی خبر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایات کیں کہ ویلنٹائن ڈے سے متعلق کوئی خبر شائع نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی عوامی مقامات پر دیلنٹائن ڈے کی تقریبات منانے پر پابندی عائد کی تھی جس کی روشنی میں پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کیں جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :