توہین عدالت اس وقت بھی ہوئی تھی جب نوازشریف سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان آئے تھے ،پرویز رشید

بدھ 7 فروری 2018 16:01

توہین عدالت اس وقت بھی ہوئی تھی جب نوازشریف سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) مسلم لیگ کے سینیٹر پرویز رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ توہین عدالت اس وقت بھی ہوئی تھی جب نوازشریف سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان آئے لیکن انہیں زبردستی جہار پر بٹھا کر ملک سے واپس باہر بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں توہین عدالت کے نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں جبکہ توہین عدالت اس وقت بھی کی گئی جب نوازشریف سپریم کورٹ کے حکم پر اپنی جلا وطنی کے دوران پاکستان آئے لیکن ایک ڈکٹیٹر نے نوازشریف کو زبردستی جہاز میں بٹھا کر واپس ملک سے باہر بھیج دیا تھا اور اس ڈکٹیٹر کے خلاف توہین عدالت کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

پرویز رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں عدل کی تحریک شروع ہوچکی ہے،ہری پور،مظفرآباد اور دیگر شہروں میں لاکھوں افراد نے تحریک میں شمولیت اختیار کی جس سے صاف ظاہر ہے کہ عوام کو اپنے قائد نوازشریف پر مکمل اعتماد ہی۔